Arshi khan

Add To collaction

ہماری کہانی भाग -9

part 9

میں ڈاکٹر سے پوچھ آیا ہوں۔تم یہ ڈرامہ بند کرو۔ اتارو یہ نیک کالر۔‘‘میں گھر آیا اور سیدھا اس کے پاس گیا۔

اس نے نیک کالر تو نہیں اتارا لیکن اپنے حلق سے ایک دلرزو چیخ اپنے منہ کے راستے سارے گھر میں اتار دی۔ماما بھاگی ہوئی لاونج میں آئیں۔ ابھی میری نظر ماما کی شکل پر پڑی ہی تھی اورماما کی نظروں کے تعاقب میں وہاں اس طرف آئی تھی جس طرف وہ ابھی ۔۔۔ہاں بالکل ابھی کھڑی تھی۔۔۔ لیکن اب وہ وہاں کھڑی نہیں تھی ۔۔۔وہ فرش پر پڑی تھی۔۔۔وہ بے ہوش ہو چکی تھی۔۔۔

مجھے چھ دن گھر سے باہر رہنا پڑا۔میں ساری زندگی گھر سے باہر رہ سکتا تھا اگر وہ ، میرے ماما پاپا میرا کمرا گھر میں سے نکال کر میرے منہ پر دے مارتے۔فریج سے کچھ پھل اور اپنے والٹ سے کچھ پیسے بھی۔تیز بارش میں میں گھر سے باہر کھڑا رہا اور کھڑکیاں بجاتا رہا لیکن کچھ دیر بعد جب دروازہ کھلا تو باہر کیا آیا؟ میرا رین کوٹ۔۔۔ وہ بھی وہ پرانا والا جس میں جگہ جگہ سوراخ تھے۔کہاں جاتا کیا کرتا۔میں نے تو صرف سچ بولنا چاہاتھا کہ ا سے نیک کالر کی ضرورت نہیں ہے۔کیا سچ بولنے کی اتنی بڑی سزا ملتی ہے۔ٹھیک ہے میں اس سزا کو بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔میں نے سوارخ زدہ رین کوٹ پہن لیا اور ایسی دکھیاری رات کو اپنے دوستوں کے دروازوں کو بجاتا رہا۔

کیوں نا مووی دیکھی جائے۔‘‘میں مائیکل کے گھر کے باہر کھڑا کانپ رہا تھا۔

ایسی بار ش میں‘ ایسے پھٹے ہوئے رین کوٹ کو پہنے‘تقریبا بھیگے ہوئے کھڑے تم کیا کہہ رہے ہو؟

ایسی بارش میں‘ ایسے پھٹے ہوئے رین کوٹ کو پہنے‘تقریبا سارا بھیگے ہوئے میں تم سے مووی دیکھنے کے لیے کہہ رہا ہوں چشمش۔‘‘

تمہارا پہلے تو ایسا کوئی پروگرام نہیں تھا۔‘‘اس نے اپنے چشمے کو اتار کر غور سے مجھے دیکھا‘ صرف مائیکل ہی یہ کر سکتا تھا ’’ چشمے کو اتار کر دیکھنا ‘‘

تم نے پہلے تو کبھی اتنے سوال نہیں کیے۔؟اسے دھکا دے کر میں خود ہی اس کے گھر کے اندر گھس گیا اور کچن کی طرف لپکا ۔

تم پہلے کبھی ایسی سوالیہ شکل کے ساتھ میرے دروازے پر بھی نہیں آئے۔‘‘کچن ٹیبل پر رکھے آدھ کھائے سینڈوچ کو جا کر اس نے بمشکل میری پہنچ سے بچایا۔

سنومووی ریڈ ی کرو۔۔۔میں کچھ کھا کر آرہا ہوں۔۔۔

تم ڈنر کر کے نہیں آئے گھر سے۔۔۔

اپنا منہ بند کرو اور جا کر مووی ریڈی کرو۔۔۔

یہ تھی میری’’ مووی نائٹ ٹریپ‘‘ کی پہلی نائٹ۔میں مووی نائٹ کا بہانا کر کے اپنے دوستوں کے گھر رات کو مووی دیکھتا اور پھر وہیں سوتا بن جاتا۔ساتویں دن مجھے رائن جس کے گھر میں میری یہ تیسری مووی نائٹ تھی نے ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دیا۔

’’اگر تم آج بھی یہاں رہے تو مجھے بھی تمہاری طرح مووی نائٹس پر ایک پورا ہفتہ گزارنا ہو گا۔ افسوس مجھے کسی اور کے بیڈ پر نیند نہیں آتی‘ اور صوفے پر میں پورا نہیں آتا۔‘‘

کیسے دوست ہو تم؟ صرف تین دنوں میں ہی تمہیں یہ سب یاد آگیا۔

میں تو تمہارا دوست ہوں لیکن میرے مام ڈید تمہارے دوست نہیں ہیں۔

لیکن تم انہیں قائل کر سکتے ہو۔

انہوں نے مجھے قائل کر لیا ہے کہ یا تم یہاں رہو گے یا مجھے بھی جانا ہو گا۔۔۔

تم ان کی اولاد نہیں ہو کیا؟ایسا کیسے کر سکتے ہیں وہ تمہارے ساتھ۔۔۔ تمہارے دوست کے ساتھ۔۔۔

جیسے تمہارے مام ڈیڈ نے تمہارے ساتھ کیا۔تم ان کی اولاد نہیں ہو کیا؟

وہ تو میری ایک کزن آئی ہوئی ہے مجھے اس کی شکل نہیں دیکھنی اس لیے ۔

یا اس کی شکل کو ماسک پہنا دو یا خود کالا چشمہ لگا لو لیکن اب چلے جاو۔میری مام نے تو وارڈروب لاکڈ کر دی ہے۔میں ایک ہی ڈریس میں ایک ہفتہ کیسے گزاروں گا؟تمہیں تو رین کوٹ مل گیا مجھے ٹین پیپر بھی نہیں ملے گا۔

ڈینس ٹھیک کہتا ہے تم کسی کام کے نہیں ہو۔۔۔

ڈینس مجھے بھی ٹھیک کہہ گیا ہے کہ اسے کک مار کر باہر کرو۔

اس سے پہلے کہ میں رائن موٹو کی ’’ ڈائنو سار سائز کک ‘‘ کھا تا ‘مجھے گھر واپس آنا پڑا۔ وہ کچن ٹیبل پر بیٹھی سیب کھا رہی تھی اور مجھے دیکھ کر ایسے مسکرا رہی تھی جیسے اسے دنیا میں کوئی غم نہیں۔ اسے کوئی غم ہو بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ سارے غم اس نے میری طرف منتقل کر دئیے تھے۔ اسے سوری کہا۔ پھر کہیں جا کر اس کا نیک کالر اترا۔

پاپا کو مجھ پر اعتبار نہیں تھا۔وہ ہر روز صبح میرے کمرے میں آتے مجھے مخصوص انداز سے گھورتے۔ کیونکہ ابھی حال ہی میں میں’’ مووی نائٹ ٹریپ ‘‘ سے واپس آیا تھا اس لیے میں اس گھوری سے ڈر جاتا۔ میں انکل کے کمرے میں جاتا ان کا حال پوچھتا۔ ان سے ہلکی پھلکی باتیں کرتا۔ اکثر انہیں اپنے ساتھ چہل قدمی کے لیے لے جاتا اور ’’ اس ‘‘ سے دور ہی رہتا جیسا کہ ماما نے کہا تھا ’’ عروہ سے دور رہنا ورنہ ہم سے بھی دور ہو جانا۔‘‘ماما پاپا سے دور ہونے کا مطلب تھا، صبح کے ناشتے‘ رات کے کھانے ‘ اپنے روم‘ اس روم کے باتھ روم ‘ اور پاپا کے والٹ میں موجود پیسوں سے دور رہنا۔اتنی ساری چیزوں سے دور رہنے سے بہتر تھا کہ میں’’ اس ‘‘ سے دور رہ لیتا۔

اکثر وہ

   4
2 Comments

Seema Priyadarshini sahay

02-Oct-2021 10:34 PM

Nice

Reply

prashant pandey

15-Sep-2021 03:10 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply